ہومتازہ ترینسرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ، او جی ڈی سی ایل کو 7 ارب، ساڑھے...

سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ، او جی ڈی سی ایل کو 7 ارب، ساڑھے 72 کروڑ کی 9ویں قسط ادا

وفاقی حکومت نے سرکلر ڈیٹ سیٹل منٹ پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل کو پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 7ارب 72کروڑ 50لاکھ کی 9ویں قسط فراہم کر دی۔

او جی ڈی سی ایل نے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کی تفصیلات پاکستان اور لندن سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی ہیں، حکومتی خط کے مطابق گردشی قرضوں کی مد میں ادائیگی منظور شدہ میکانزم کے تحت ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کے ذریعے کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گردشی قرضوں کی مد میں 92ارب روپے کے سود کی ادائیگی 12ماہ کی اقساط میں مکمل کی جائیگی، جبکہ یہ ادائیگیاں جولائی 25سے شروع ہوئی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں