ہومانٹرنیشنلمودی کی ناقص پالیسیوں سے عوام گیس و پیٹرول بحران سے دوچار

مودی کی ناقص پالیسیوں سے عوام گیس و پیٹرول بحران سے دوچار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران سے دوچار کردیا ہے، خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کومسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

عالمی میڈیا نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے، بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم ہیں جبکہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث بھارتی عوام پیٹرول کے حصول کیلئے طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہل مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث غریب بھارتی عوام کیلئے ایک وقت کے کھانے کیلئے چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے، مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کیخلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی جس کے باعث آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں