پاکستان اور یورپی یونین نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلی نمائندہ و نائب صدر کایا کالس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بات چیت کی اور بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے موجودہ صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کیلئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


