عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کیساتھ جاری جنگ کے خاتمے کیلئے ایک 15نکاتی منصوبہ تیار کر کے تہران کو بھجوا دیا ہے تاہم منصوبے کے حوالے سے ابھی تک امریکا یا ایران کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنیوالے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز کو ختم کرے اور اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کر دے، ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو معطل کرے اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کم کرے، منصوبے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل بحال ہو سکے، اسکے بدلے میں امریکا ایران پر عائد جوہری پابندیاں ختم کرنے اور اسکے سویلین جوہری پروگرام میں مدد فراہم کریگا۔
اس حوالے سے پاکستان کے اہم کردار کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن اسکی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
میڈیا کے مطابق امریکا اس منصوبے پر بات چیت کیلئے ایک ماہ کی جنگ بندی بھی چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک تفصیلی مذاکرات کر سکیں۔


