ہومپاکستانوزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ...

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق

وزیراعظم نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت اور پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی و مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور عید الفطر کی مناسبت سے نیک تمناؤں کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے سعودی قیادت کے تحمل کو سراہتے ہوئے کشیدگی میں کمی، فوری جنگ بندی اور امت مسلمہ میں اتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں