ہومپاکستانپاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دی جانیوالی...

پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دی جانیوالی سزاؤں کی شدید مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آسیہ اندرابی کو عمر قید، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30،30 سال قید کی سزاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی عدالت کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی اور بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کا عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ کشمیری قیادت اور حق خود ارادیت کی آواز کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سزاؤں سے منصفانہ ٹرائل، عدالتی خود مختاری، عالمی انسانی حقوق کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں، آسیہ اندرابی کی سزا مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اظہار، شہری آزادیوں کے لیے سکڑتی ہوئی گنجائش کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں