ہومتازہ ترینڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کیلئے اچھا موقع، میر حمزہ

ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کیلئے اچھا موقع، میر حمزہ

کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کیلئے اچھا موقع ہے۔

لاہور میں راولپنڈیز کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، ہمیں ایونٹ کے آغاز سے قبل میچ پریکٹس کی ضرورت تھی، ہمیں آج اچھی پریکٹس مل گئی ہے۔

میر حمزہ نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے اچھی ٹیمیں بنائی ہیں، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انکا کہنا تھا کہ آغا سلمان کی کراچی کنگز میں شمولیت بھی فائدہ مند ہوگی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ موسم ہمشہ اثرانداز ہوتا ہے اور بطور کھلاڑی ہمیں ہر صورتحال میں ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے، ہمارے زیادہ تر میچز نائٹ میں ہیں اس لیے موسم کا زیادہ اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری لیگ ہے ہمیں اسے بہتر بنانے پر توجہ دینی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں