ہومتازہ ترینپانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست، جنوبی افریقا نے...

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقا نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، جنوبی افریقا نے کونر اسٹرہوئیزن کی 33گیندوں پر 75رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔

روبن ہرمین 39اور ویان ملڈر 31رنز بناکر آٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرزنے 2، زیک فولکس اور جوش کلارکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بناسکی، بیون جیکبس 36، ٹم روبنسن 25اور کپتان جیمز نیشم 24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے، ویان ملڈر اور اوٹنیل بارٹمین نے 2،2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی، اس فتح کیساتھ جنوبی افریقا نے پانچ میچز کی سیریز 2-3سے اپنے نام کرلی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں