ہومتازہ ترینسبسڈی کوٹہ، موٹر سائیکلز و رکشوں کو پیٹرول فراہمی کیلئے ایپ تیار

سبسڈی کوٹہ، موٹر سائیکلز و رکشوں کو پیٹرول فراہمی کیلئے ایپ تیار

وفاقی حکومت نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور 800 سی سی گاڑیوں کیلئے ایندھن فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن پر مبنی کوٹہ سسٹم کو حتمی شکل دیدی ہے، اقدام کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کو یقینی بنانا اور تیل کی کھپت کو کم کرنا ہے۔
سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے نظام کی تفصیلات کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے جانچنے کے بعد حتمی شکل دیدی ہے، ورکنگ کی بنیاد پر حکومت اب اس بارے میں حتمی فیصلہ کریگی کہ اس سکیم کو چھوٹی کاروں تک بڑھایا جائے یا اسے دو اور تین پہیوں تک محدود رکھا جائے۔
حکومتی منصوبے میں کوٹہ پر مبنی ایندھن کی فراہمی کا نظام شامل ہے جو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے چلایا جائیگا۔
سینئر عہدیدار نے کہا کہ ریٹیل آپریٹرز کیلئے مفت پہلے سے انسٹال کردہ ایپ فراہم کی جائیگی، صارفین علیحدہ ایپلی کیشن استعمال کریں گے، حکومت سسٹم کو چلانے کیلئے فی ریٹیل آٹ لیٹ میں کم از کم دو موبائل فون لازمی قرار دیگی، کوٹہ کے طریقہ کار اور وائوچرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے عہدیدارنے کہا کہ گاڑیوں کا کوٹہ صارف کی ایپ سے رجسٹریشن نمبر اور انکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے منسلک کیا جائیگا تاہم، کوٹہ کی حد کا حتمی فیصلہ متعلقہ کابینہ کمیٹی کریگی، صارفین ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل وائوچر تیار کریں گے جبکہ ریٹیل فروش وائوچر کو اسکین کریں گے یا داخل کریں گے جس سے سسٹم دستیاب کوٹے کی خود بخود توثیق کریگا۔
اگر کوئی صارف 20لیٹر طلب کرتا ہے لیکن اسکا کوٹہ 15لیٹر ہے، تو صرف 15 لیٹر فراہم کیا جائیگا۔
حکام نے کہا کہ طریقہ کار رمضان پیکیج ماڈل جیسا ہوگا، حکومت 2 اور تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئے سبسڈی فراہم کریگی، پیٹرول پمپس کو ان گاڑیوں کیلئے مخصوص ڈسپنسر یا نوزلز وقف کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ سبسڈی والے ایندھن کی تقسیم کو آسان بنایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اہم فیصلہ ابھی زیر التوا ہے کہ سبسڈی کو فور وہیلر تک بڑھایا جائے یا نہیں، عہدیدار نے کہا کہ حکومت 2020کے بحران سے بچنے کیلئے ریٹیل فروخت کرنیوالوں کو لائسنس کے مسائل اور قیمتوں میں اضافے سے بچانے کیلئے بروقت قیمتوں کے تعین کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے ، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سکیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشنز کیلئے ہر ریٹیل سائٹ کیلئے فوکل پرسنز کا تقرر کرنے اور صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے سکیم کی 24گھنٹے نگرانی کیلئے اوگرا کو اپنے رابطے کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہوگی، فوکل پرسنز کی تفصیلات بشمول انکا نام، موبائل فون نمبر اور CNICبھی اوگرا کو دستیاب ہونگی۔
حکام نے کہا کہ حکومت کو ایندھن کی سپلائی چین کے حوالے سے نازک حالات کا سامنا ہے، مشکل حالات اور بھاری زرمبادلہ کی ضروریات کے باوجود طلب میں کمی نہیں آئی جبکہ اضافی مالیاتی بوجھ فی الحال ترقیاتی پروگرام میں کٹوتیوں اور بجٹ میں خصوصی ہنگامی بنیادوں پر مختص کرنے سے پورا کیا جا رہا ہے، اب تک دو ہفتے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی لاگت کا تخمینہ 70ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں