چین کے شہر چھانگ چھون میں سال 2027 کے سرمائی یونیورسیاڈ کے لئے لوگو، نعرہ اور علامتی کردار (ماسکوٹس) کی باضابطہ رونمائی ہفتے کے روز کر دی گئی۔
انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) کے صدر لیونز ایڈر نے شِنہوا نیوز ایجنسی کو دئیےگئے ایک خصوصی انٹرویو میں لوگو کے ڈیزائن کے تصور کی وضاحت کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ایونٹ اپنی نوعیت کے سب سے شاندار مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): لیونز ایڈر، صدر، انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو)
"مجھے یہ لوگو واقعی بہت پسند آیا ہے کیونکہ یہ نہایت متحرک، نیا اور جدید ترین طرز کا حامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تمام لوگ اسے ضرور پسند کریں گے۔ اس میں ’یو‘ صرف یونیورسٹی ہی کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ اتحاد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس کے مختلف رنگ یہاں کے متحرک شہر اور صوبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ مجھے یہ لوگو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔
میرا پختہ یقین ہے کہ اس طرح کے ایونٹس ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے، زیادہ اعتماد اور یقین پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ موجودہ مشکل دنیا میں ہمیں اسی چیز کی ضرورت ہے۔ کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں اور ایک زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر میں مدد دیتے ہیں۔”
چھانگ چھون، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چھانگ چھون 2027 سرمائی یونیورسیاڈ کے لئے لوگو، نعرے اور ماسکوٹس جاری
چین کے شہر چھانگ چھون میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
ماسکوٹس سرمائی کھیلوں کی توانائی اور ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں
ایف آئی ایس یو کے صدر نے ڈیزائن کو جدید اور متاثر کن قرار دیا
لیونز ایڈر نے ایونٹ کی کامیابی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
یونیورسیاڈ عالمی طلبہ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا
یہ ایونٹ کھیلوں کے ذریعے امن اور یکجہتی کو فروغ دے گا


