چین کے مشرقی صوبہ ژےجیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے کاروبار شروع کرنا آسان ہوتا جا رہا ہے کیونکہ وہاں کی مقامی انتظامیہ منظوری کے عمل کو سادہ بناتے ہوئے مزید معاونت فراہم کر رہی ہے۔
ژےجیانگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم جنوبی کوریا کی طالبہ اینی کم نے رواں برس گریجویشن کے بعد کاروبار شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
کاروباری لائسنس کے اندراج کے لئے جب وہ ضلع شی ہُو کے ایک سرکاری سروس سینٹر میں گئیں تو عملے کی جانب سے خدمات کی آسان اور تیز فراہمی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینی کم، بین الاقوامی طالبہ، جنوبی کوریا
"مجھے واقعی حیرت ہوئی۔میرا خیال تھا کہ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے مجھے دستاویزات جمع کرنے، سروس سینٹر جانے اور وہاں تمام مراحل طے کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔ لیکن یہاں آ کر مجھے پتہ چلا کہ کہ یہ سب کچھ تو بہت آسان تھا۔”
اینی کا ارادہ ہے کہ وہ لیوشیا میں کاروبار شروع کریں۔ یہاں 127 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 4200 سے زائد غیر ملکی بطور رہائشی رجسٹرڈ ہیں۔
اس شہر میں مستقل رہائش رکھنے اور کاروبار شروع کرنے کےخواہشمند غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضلع میں غیر ملکیوں کے لئے ایک سروس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
یہ سینٹر رہائش کی رجسٹریشن، ویزا کے معاملات، جز وقتی ملازمت، سرحد پار ای کامرس کی تربیت اور کاروبار سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ نوجوان غیر ملکی کاروباری افراد کے لئے ایک اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جن بو، سربراہ، سروس سینٹر فار فارنرز، ضلع شی ہو
"سال 2023 کے اختتام سے ہم بین الاقوامی طلبہ کی قائم کردہ کمپنیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ اس عمل کے مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں۔ ان میں سے کئی طلبہ جنہوں نے یہاں کامیاب کاروبار کیا اب دیگر بین الاقوامی طلبہ کو اپنے کاروبار شروع کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اینی کم، بین الاقوامی طالبہ، جنوبی کوریا
"میرے خیال میں ہانگ ژو غیر ملکیوں کے لئے بڑا دوستانہ شہر ہے۔ حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے بین الاقوامی طلبہ کو یہاں تعلیم، ملازمت اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے میں فراخدلی سے تعاون کر رہی ہے۔
جب میں پہلی بار یہاں آئی تو غیر ملکی رضاکاروں اور حکومت نے مجھے یہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دی۔ اب میں یہاں رہنے کے حوالے سے پراعتماد ہوں، میرا اپنا کاروبار ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب میں دوسروں کی مدد کر سکتی ہوں۔”
ہانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ ژو میں غیر ملکی طلبہ کے لئے کاروبار شروع کرنا آسان ہو گیا
مقامی انتظامیہ کاروبار شروع کرنے کے لئے سہولتیں فراہم کر رہی ہے
غیر ملکیوں کی ضروریات کے لئےضلع شی ہو میں سروس سینٹر قائم کیا گیا
سروس سینٹر ویزا، رہائش، ملازمت اور کاروباری خدمات فراہم کرتا ہے
کامیاب طلبہ اب دیگر ساتھیوں کو کاروبار شروع کرنے میں مدد دیتے ہیں
ژےجیانگ یونیورسٹی کی طالبہ اینی کم تعلیم مکمل ہونے پر کاروبار شروع کریں گی
اینی کم کو سروس سینٹر سے کاروباری لائسنس کا بآسانی اجرا ہو گیا
وہ غیر ملکی ہونے کے باوجود عملے کا تعاون دیکھ کر حیران رہ گئیں
لیوشیا میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد افراد رہتے ہیں
ہانگ ژو میں حکومتی پالیسیوں سے غیر ملکی طلبہ کو کاروباری مواقع مل رہے ہیں


