وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ممکنہ دورہ اسلام آباد بارے سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے، امریکہ اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ بدلتے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہئے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ذریعے 15نکات ایران کو پہنچا دیے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
دفتر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ اگر فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔


