ہومتازہ ترینپی ایس ایل11 کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا...

پی ایس ایل11 کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، کرسٹوفر گیفنی، علاو الدین پالیکر اور الیگزینڈر وارف میچ آفیشلز میں شامل ہیں، شرف الدولہ سائیکت، کرس برائون، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاوید اور طارق رشید امپائر پینل میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11کے میچ ریفریز کی لسٹ میں روشن ماہنامہ، علی نقوی، کامران چوہدری، بلال خلجی، افتخار احمد، علیم موسی اور سہیل ادریس شامل ہیں، رچی رچرڈسن میچ ریفری کی حیثیت سے میگا ایونٹ میں ڈیبیو کرینگے، کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجا، مائیک ہیسمین، نک نائٹ اور جے پی ڈومینی پینل میں شامل ہیں اسکے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر اور کارلوس بریتھ ویٹ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

سکندر بخت، لیزاستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل عامر سہیل اور اختر علی خان بھی اس پینل میں شامل ہیں، اردو کمنٹری پینل طارق سعید، شعیب ملک، ثنا میر، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد شامل ہیں ۔ پی ایس ایل 11 کے پریزنٹرز میں نیرولی میڈوز، زینب عباس، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں