ہومتازہ ترینایشیز میں بدترین شکست کے بعد کا وقت سب سے مشکل مرحلہ...

ایشیز میں بدترین شکست کے بعد کا وقت سب سے مشکل مرحلہ رہا، سٹوکس

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے آسٹریلیا کیخلاف ایشیز سیریز میں 1-4 کی بدترین شکست کے بعد کے وقت کو اپنی کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور منیجنگ ڈائریکٹر روب کی پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا، سٹوکس نے کہا کہ کپتانی ایک اعزاز ہے مگر اس کیساتھ مشکلات بھی جڑی ہوتی ہیں، گزشتہ تین ماہ نے انہیں کئی طرح سے آزمایا تاہم وہ ان چیلنجز سے بہت کچھ سیکھے ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ، میک کولم اور روب کی ملکر ٹیم کو آگے لے جانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے، ایشیز سیریز میں سٹوکس کی کارکردگی محدود رہی، انہوں نے 15وکٹیں حاصل کیں اور 184رنز بنائے جبکہ آخری ٹیسٹ میں انجری کا شکار بھی ہوئے، اب انکی نظریں جون میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز پر ہیں ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں