پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔
ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل 11 کے ترانے کا تھیم بیٹ پہ کھیلیں گے رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل الیون کا آغاز 26 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، نئے شیڈول کے مطابق تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے ۔


