ہومتازہ ترینپی ایس ایل شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی،...

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11کے میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق 26مارچ سے ہی شروع ہوگی، پی ایس ایل ہمارا انٹرنیشنل برانڈ ہے، وزیراعظم اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت ہوئی ہے، خطے کی صورتحال بہتر ہونے تک کراڈ کو اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف 2 شہروں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ایل کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں منعقد ہونگے، فیصل آباد، پشاور کے شائقین سے میچز کی میزبانی واپس لینے پر معذرت چاہتا ہوں، ٹکٹس کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی آج رات سے پہنچنا شروع جائیں گے، نیا شیڈول دینگے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم ہوگی، لیگ چھوڑنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری فرنچائزز سے بھی مشاورت ہوئی ہے، فرنچائزز کا گیٹ منی کا نقصان پی سی بی پورا کریگا، اگرملتوی کرتے تو سال بھرپی ایس ایل نہیں کراسکتے تھے، اس مرتبہ پی ایس ایل کی ریکارڈ ویورشپ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کب تک چلے گی، دعا ہے خطے کی صورتحال جلد معمول پر آ جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں