پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھرپور انداز میں عید منائی جس کا اظہار انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا ہے۔
پاکستانی شوبز ستاروں نے فیملی کیساتھ فوٹو شیئر کر کے مداحوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ حنا آفریدی نے پشتو میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جبکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔
نامور پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا دل سے دعا ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی ہو، عید مبارک!۔
ماورا حسین، درفشاں سلیم، فیروز خان، فاطمہ آفندی، کنور ارسلان نے تصاویر کر کے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔


