ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مختلف امور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جاری جنگ پربات چیت ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے عمانی ہم منصب سے امریکا اسرائیل جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور انہیں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر ایرانی موقف سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق عمانی وزیرِ خارجہ البوسعیدی نے عباس عراقچی کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


