ہومانٹرنیشنلسوئٹزرلینڈ نے امریکا و دیگر ملکوں کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

سوئٹزرلینڈ نے امریکا و دیگر ملکوں کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے دوران اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔

سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی قوانین اور غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازع میں کسی فریق کی حمایت سے گریز کیا جا سکے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے دو جنگی طیاروں کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام اماراتی امیر تک پہنچاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں