ہومانٹرنیشنلبجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو اس کا تباہ کن جواب...

بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو اس کا تباہ کن جواب دیا جائیگا، ایران کا انتباہ

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسکے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا تباہ کن جواب دیا جائیگا اور اس سلسلے میں ایران خطے میں توانائی اور پانی کی تنصیبات پر حملے کرنے کیلئے آزاد ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابرہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف تیل و گیس کی تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے خاص طور پر وہ تنصیبات جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات نہ کئے تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور توانائی کے عالمی نظام پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں