ہومپاکستاننگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا...

نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا گیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران عوامی خدمت کے اہداف مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا گیا اور خوشی کے لمحات میں کسی کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد پورا ہوا، جس پر وہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کیساتھ براہ راست انکی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا گیا، ساڑھے 4 لاکھ خاندانوں، یعنی تقریبا اڑھائی کروڑ افراد کو اس پیکیج کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ "مریم کو بتائیں” پروگرام کے تحت 45ہزار خاندانوں کو 10ہزار روپے دئیے گئے جبکہ صوبے بھر میں 40لاکھ روزہ داروں نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران پرائس کنٹرول کیلئے صوبہ گیر مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثالی کنٹرول دیکھنے میں آیا، اسی طرح 75رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منیارٹی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ 57ہزار سے زائد مسیحی خاندانوں کو لینٹ کے موقع پر 10ہزار روپے دئیے گئے، جو بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک اہم مثال ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں