ہومتازہ ترینچین کے پہلے 550 میگاواٹ ایف-کلاس گیس ٹربائن یونٹ نے بجلی...

چین کے پہلے 550 میگاواٹ ایف-کلاس گیس ٹربائن یونٹ نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ہوادیان کارپوریشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے پہلے 550 میگاواٹ ایف-کلاس گیس ٹربائن یونٹ نے 168 گھنٹے تک مکمل لوڈ پر چلنے کا آزمائشی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

یہ صاف توانائی کی وسیع صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل آلات کے استعمال میں ایک نئی پیش رفت ہے۔

یہ یونٹ چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ہوادیان چھونگ چھنگ تونگ نان گیس پاور پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ تقریباً 11 لاکھ کلوواٹ کی مجموعی تنصیبی صلاحیت کے ساتھ یہ اس وقت چین میں ایف-کلاس کا سب سے بڑا اور موثر ترین سنگل ہیوی ڈیوٹی گیس ٹربائن یونٹ ہے۔

مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 2.1 ارب کلوواٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے جو تقریباً 17 لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی سالانہ ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔ یہ منصوبہ ہر سال تقریباً 2 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کی بچت کرے گا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 8 لاکھ 60 ہزار ٹن کمی لائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سلفر ڈائی آکسائیڈ اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرات کا اخراج تقریباً صفر ہو جائے گا۔

چائنہ ہوادیان کارپوریشن کے مطابق قدرتی گیس سے پیدا ہونے والی بجلی ایک جدید پاور سسٹم کی تعمیر کے لئے ایک کلیدی، معاون اور لچکدار ذریعہ ہے۔ گیس سے چلنے والے یونٹس محض کوئلے سے چلنے والی بجلی کا متبادل نہیں ہیں بلکہ یہ بڑی صلاحیت اور صاف ستھری بیک اپ پاور فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں