چین کے وسطی صوبہ ہونان کے ضلع تاؤجیانگ میں موسم بہار کی کاشتکاری اب جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہی ہے۔ خودکار ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو باضابطہ طور پر زرعی شعبے میں استعمال میں لانے سے ایسا ممکن ہوا ہے۔
یہ چھوٹی گاڑیاں بیج اگانے والے کمروں سے سو سے زائد پنیری کی ٹرے دس منٹ کے اندر گرین ہاؤسز تک منتقل کر سکتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو فینگ، مقامی کسان
"ان گاڑیوں سے پہلے ہم ریڑھیاں استعمال کرتے تھے اور ایک دن میں 30 سے 40 تک چکر لگایا کرتے تھے۔ یہ بہت تھکا دینے والا کام تھا۔ اب ان خودکار گاڑیوں کی وجہ سے ہمارا کام بہت آسان ہو گیا ہے۔”
یہ گاڑیاں 360 ڈگری کے کیمروں اور سینٹی میٹر سطح کی بیڈو سیٹلائٹ پوزیشننگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ یہ افرادی قوت کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرتی ہیں اور نازک پنیری کو محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو پنگ، اہلکار، ہونان دادوئی ژانگ ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ
"روایتی نقل و حمل سے موازنہ کیا جائے تو یہ خودکار گاڑی پنیری کو پہنچنے والے نقصان کو 50 فیصد تک گھٹا سکتی ہے۔ اس کے 360 ڈگری کیمرے اردگرد کی سڑکوں کی صورتحال اور رکاوٹوں کی نگرانی کرتے ہیں جس سے گاڑی کو بروقت بریک لگانا آسان ہوتا ہے۔”
ان گاڑیوں کے استعمال سے مکمل خودکار نظام کا آخری مرحلہ مکمل ہو جاتا ہے۔ اس نظام کا انحصار ڈرونز اور بغیر ڈرائیور کے پودے لگانے والے آلات پر بھی ہوتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گاؤ گوئی، جنرل منیجر، ہونان دادوئی ژانگ ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ
"ہم زرعی پیداوار میں صنعتی معیار اور ذہین کنٹرول کو اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کا یہ نظام خود ہی پنیری کی یکسانیت میں بہتری لاتا ہے۔ یہ مجموعی کارکردگی میں 30 فیصد سے زائد بہتری کو ظاہر کر رہا ہے جس سے اعلیٰ اور مستحکم فصل کے لئے مضبوط فراہم ہوئی ہے۔”
یی یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہونان میں خودکار ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ذریعے موسم بہار کی کاشتکاری
گاڑیاں 360 ڈگری کیمروں اور سینٹی میٹر سطح کی بیڈو ٹیکنالوجی سے لیس ہیں
گاڑیاں بیج اگانے والے کمروں سے پنیری کی ٹرے گرین ہاؤس تک لاتی ہیں
پہلے ریڑھیوں پر روزانہ 30 سے 40 چکروں میں پنیری پہنچانا پڑتی تھی
اب خودکار گاڑیوں نے کسانوں کے لئے کام آسان کر دیا
اس نظام نے پنیری کے نقصان کو 50 فیصد تک کم کر دیا ہے
کیمرے ممکنہ رکاوٹوں اور سڑک کی صورتحال بارے رہنمائی دیتے ہیں
پودے لگانے والے خودکار آلات بھی اس جدید نظام کا حصہ ہیں
پنیری کی یکسانیت اور مجموعی کارکردگی میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا
خودکار نقل و حمل اعلیٰ اور مستحکم فصل کی مضبوط بنیاد ثابت ہوئی ہے


