رنگ برنگے پھولوں کا ایک شاندار سمندر اس وقت چین کے جنوبی صوبے ہینان کے شہر بواؤ میں ایشیا بواؤ فورم 2026 کے سالانہ اجلاس کے مہمانوں کے استقبال کا منتظر ہے۔
پھولوں کا یہ دلکش منظر سیاحوں اور شرکا کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔ پھولوں کی یہ بہار نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ فضا کو بھی خوشبوؤں سے معطر کر رہی ہے۔
یہ انتظامات دراصل ایشیا بواؤ فورم 2026 کے آئندہ سالانہ اجلاس کے سلسلے میں کئے گئے ہیں جہاں دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔
چیونگہائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہینان کے شہر بواؤ میں پھولوں کا سمندر مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے
پھولوں کی سجاوٹ ایشیا بواؤ فورم 2026کے اجلاس کے سلسلے میں کی گئی
فورم کے سالانہ اجلاس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
رنگ برنگے پھولوں سے سجے وسیع میدان دلکش منظر پیش کر رہے ہیں
خوبصورت پھولوں کے مناظر سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے
چین کے جنوبی صوبےمیں بہار کا سماں، پھولوں کی خوشبو فضا میں پھیل گئی
پھولوں کا سمندر علاقے کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے
فورم سے قبل بواؤ کےماحول کو خوشگوار بنانے کاخصوصی انتظام کیا گیا


