ہومتازہ ترینچین میں اندرون ملک کھپت کے فروغ کے لئے نئے اقدامات متعارف

چین میں اندرون ملک کھپت کے فروغ کے لئے نئے اقدامات متعارف

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات میں اضافے اور سیاحتی خدمات کی برآمدات کو بہتر بنانے کے لئے پالیسی اقدامات کے ایک پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدامات ملک کے خدمات کے شعبے کو وسعت دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔

وزارت تجارت سمیت 9 سرکاری محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ان اقدامات میں اہم شعبوں میں غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات بڑھانے کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے جن میں سیاحت، کاروباری سرگرمیاں، کھیلوں کے مقابلے، ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں، صحت کی خدمات اور تعلیم و تربیت شامل ہیں۔

اہم پالیسیوں میں مزید ممالک کے لئے ویزا فری داخلہ دینا اور ویزا فری ٹرانزٹ پالیسیوں کو بہتر بنانا شامل ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کے سفر کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لئے روانگی کے وقت ٹیکس ریفنڈ سٹورز کی تعداد بڑھانے اور ادائیگی کے آسان طریقے فراہم کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

ان اقدامات میں اہل علاقوں میں بین الاقوامی طبی سیاحت کے مراکز کے آزمائشی منصوبے شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے اور مقامی حکام کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں