ہومتازہ ترینچین میں پہلے 2 ماہ کے دوران نئی غیر ملکی سرمایہ کار...

چین میں پہلے 2 ماہ کے دوران نئی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) سال کے پہلے دو ماہ کے دوران چین بھر میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری والی 8 ہزار 631 نئی کمپنیاں قائم کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ اسی مدت کے دوران چینی مین لینڈ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا اصل استعمال مجموعی طور پر 161.45 ارب یوآن (23.43 ارب امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد کم ہے۔

شعبہ جات کے لحاظ سے پیداواری شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 47.52 ارب یوآن رہی۔ خدمات کے شعبہ میں یہ رقم 111.22 ارب یوآن ریکارڈ کی گئی۔

اس عرصے کے دوران ہائی ٹیک صنعتوں نے 63.21 ارب یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 20.4 فیصد اضافہ ہے اور ملک کی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 39.2 فیصد بنتا ہے۔

اگر سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی بات کی جائے تو چین میں کینیڈا کی سرمایہ کاری میں 210 فیصد اور سوئٹزرلینڈ کی سرمایہ کاری میں 41.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں