بندوں اور نہروں کے اپنے وسیع جال کے ساتھ کینیا کے لوئر نزویہ آبپاشی منصوبے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ہزاروں کسانوں کے لئے ایک ترقی کرتے زرعی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔
سال 2024 میں یہ منصوبہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو نے تعمیر کیا تھا۔ اس منصوبے میں 111 کلومیٹر طویل آبپاشی نہریں، 71 کلومیٹر نکاسی آب چینلز اور مجموعی طور پر 736 کلومیٹر ذیلی بند اور نکاسی کے نظام شامل ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (سواحلی): پیٹر اونیاںگو اوکولا، مقامی کسان، سیایا کاؤنٹی، مغربی کینیا
” اس منصوبے سے پہلے ہم صرف بارش کے پانی پر ہی انحصار کیا کرتے جبکہ بارش کا پانی کافی نہیں ہوتا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ اگر ایک دن بارش ہو جاتی تو پھر تین ہفتوں تک نہ ہوتی۔ لیکن اب اس منصوبے کی بدولت جب بھی ہمیں ضرورت ہو ہمارے پاس پانی موجود ہوتاہے۔ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ میں کسی بھی وقت پانی کھول سکتا ہوں اور جب چاہوں اسے بند بھی کر سکتا ہوں۔ میری زندگی بہت زیادہ بدل چکی ہے۔آپ دیکھ لیں جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ میں ایک کسان ہوں۔ لیکن میں صرف گزارہ کرنے کے لئے کھیتی باڑی نہیں کرتا بلکہ کمائی کے لئے کاشتکاری کر رہا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (سواحلی): میری اوما اوکوتھ، مقامی کسان، سیایا کاؤنٹی، مغربی کینیا
"جب ہم سبزیاں اگاتے ہیں تو ہم پیسے کماتے ہیں اور پھر اپنے بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں۔”
کینیا کی نیشنل ایریگیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں زراعت سے منسلک 12 ہزار 500 سے زائد گھرانوں کو براہِ راست فائدہ ہوا ہے۔
اس منصوبے نے 11 ہزار ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کیا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی غذائی تحفظ کو بھی مضبوط ضمانت فراہم ہوئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): پیٹر اوروا، منیجر، بُنیالا آبپاشی اسکیم، نیشنل ایریگیشن اتھارٹی
"اب ہم ایک ہی فصل تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہم اس قابل ہوں گے کہ سال میں کم از کم تین فصلیں اُگا سکیں۔ اس کا مطلب ہے ملک اور مقامی آبادی کے لئے زیادہ خوراک جبکہ کسانوں کے لئے زیادہ آمدن۔دوسری طرف اس کے علاوو آپ کی آمدنی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ خاص طور پر منصوبوں میں نوجوانوں روزگار کے مواقع موجود ہیں "
ارووا نے کہا کہ کششِ ثقل پر مبنی نظام کے ذریعے تنصیب اور آپریشنل اخراجات کم کر کے ایسے منصوبے سال بھر پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بناتے ہیں۔
سیایا اور بوسیا، کینیا سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کینیا میں لوئر نزویہ آبپاشی منصوبے میں بندوں اور نہروں کا وسیع بڑا حصہ
منصوبہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو نے تعمیر کیا تھا
منصوبے سےسیلاب متاثرہ علاقے جدید زرعی مرکز کی شکل اختیار کر گئے
سال 2024 میں یہ منصوبہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو نے تعمیر کیا تھا
طویل آبپاشی نہریں اور نکاسی آب چینلز منصوبے کا حصہ ہیں
منصوبے کی بدولت حسبِ ضرورت پانی دستیاب رہتا ہے
کسان پہلے صرف بارش کے پانی پر ہی انحصار کیا کرتے تھے
اب سبزیاں اگا کر پیسے کماتے اور بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں
کسانوں کا سال میں کم از کم تین فصلیں اُگانے کا عزم


