لاؤس کے شمالی علاقے میں واقع میوانگ زائے سیکنڈری سکول کی تعمیر اور آرائش کا کام مکمل ہو گیا جس کے بعد گزشتہ بدھ کے روز اسے باضابطہ طور پر اتتظامیہ حوالے کر دیا گیا۔ یہ سی جی این لاؤس ناردرن انٹرکنیکشن کلین انرجی بیس کے تحت ایک ہزار میگا واٹ سولر پاور پروجیکٹ کا معاون منصوبہ ہے۔اپنی تعمیر کے 6 ماہ بعد اس سکول کو اب بالکل ایک نئی شکل مل گئی ہے۔
میوانگ زائے سیکنڈری سکول کو کئی برسوں تک پرانی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں میں دشواری جیسی صورتحال کا سامنا رہا۔
سال 2025 کے وسط سے سی جی این کے منصوبے کی ٹیم نے سکول کی تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش کا منصوبہ اپنایا۔ اب اس مقام پر ایک جدید تین منزلہ عمارت کھڑی ہے جس میں دس سے زیادہ کشادہ اور روشن کلاس رومز مکمل سہولیات کے ساتھ موجود ہیں۔
اصل مرکزی عمارت کی بھی مکمل مرمت کی گئی جس میں فرش کی پالش، رنگ و روغن، نئے ڈیسک، کرسیاں، پنکھے اور روشنی کے آلات لگانا شامل ہے۔کبھی مخدوش رہنے والی یہ عمارت اب صاف ستھری، روشن اور مکمل طور پر فعال درسگاہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔
کیمپس کی اپ گریڈ کی ایک نمایاں خصوصیت "فوٹو وولٹائیک پلس” تصور کا اطلاق ہے۔ نئی عمارتوں کی چھتیں مکمل طور پر چینی ساختہ فوٹو وولٹائیک شیشے سے بنی ہیں اور ان میں توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام نصب ہیں۔ یہ نظام کیمپس کو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے اور آپریشنل اخراجات کم کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ڈیزائن نہ صرف بجلی اور دیگر اخراجات کم کرتا ہے بلکہ طلبہ کو پائیدار ترقی کے اصولوں سے بھی روشناس کراتا ہے جس سے وہ روزمرہ کی تعلیم میں ماحول دوست توانائی کے بارے میں سیکھنے کے مواقع حاصل کرتے ہیں۔
سی جی این لاؤس کمپنی کے چیئرمین جیا شیان یو نے کہا کہ یہ منصوبہ سی جی این کے بیرون ملک تعلیمی معاونت پروگرام "فائر فلائی پروجیکٹ” کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ باہمی مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر مبنی ہے اور چین اور لاؤس کے تعلق میں "دلوں کے درمیان مضبوط رابطے” کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور لاؤس کے درمیان تعلیمی و سماجی تعاون کے فروغ کے لئے سی جی این صاف توانائی کے منصوبوں سے مزید فائدہ اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔
لاؤس کے شمالی صوبے اوڈومکسی کے نائب گورنر سووات مہاوونگسانان نے منصوبے کو شاندار الفاظ میں سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس ترقی یافتہ تعلیمی ماحول سے مکمل فائدہ اٹھایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دیا جائے۔
سی جی این لاؤس فوٹو وولٹائک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کو گزشتہ دسمبر میں فعال کیا گیا تھا۔ پروجیکٹ کے دوران مقامی باشندوں کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے گئے جس سے گھریلو آمدنیوں میں اضافہ ہوا۔ اس طرح لاؤس کو اپنے قدرتی وسائل کو اقتصادی نمو اور ماحول دوست ترقی کے مواقع میں بدلنے میں مدد ملی۔
وینتیان، لاؤس سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
لاؤس کے میوانگ زائے سکول کی تعمیر و آرائش مکمل ہو گئی
سکول کی نئی عمارت میں روشن اور وسیع کلاس رومز شامل ہیں
پرانی عمارت کی مرمت میں نئے فرش اور پینٹنگ کا کام ہوا
کلاس رومز میں نئے ڈیسک، کرسیاں، پنکھے اور لائٹس فراہم کی گئیں
نئی عمارت کی چھتیں چینی شمسی گلاس سے بنائی گئی ہیں
سکول میں توانائی ذخیرہ کرنے والے جدید نظام نصب کئے گئے
طلبہ شمسی توانائی کے اصول سیکھتے ہوئے ماحول دوست تعلیم حاصل کریں
سی جی این کا فائر فلائی پروجیکٹ تعلیم اور کمیونٹی تعاون بڑھاتا ہے
وائس گورنر نے اپ گریڈ شدہ سکول سے مکمل فائدہ اٹھانے کی ہدایت دی
فوٹو وولٹائک پروجیکٹ نے مقامی رہائشیوں کو ملازمتیں فراہم کیں


