26 ویں چائنہ شیامن انٹرنیشنل سٹون فیئر کے موقع پر عالمی نمائش کنندگان نے چین کی سنگ مرمر کی منڈی کے حوالے سے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
سنگ مرمر کی چار روزہ نمائش پیر کے روز چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں شروع ہوئی جس میں متوقع طور پر دو ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
کم از کم 40 ممالک اور خطوں کے شرکا کی موجودگی نے قدرتی پتھر کی صنعت کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر اس نمائش کی اہمیت کو تقویت دی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تھییاگو فکودا، پروجیکٹ منیجر، برازیلین نیچرل اسٹون ایسوسی ایشن
’’رواں برس 2026 میں ہم 22 کمپنیوں کو اس نمائش میں لے کر آئے ہیں۔ گزشتہ برس سے موازنہ کیا جائے تو ہم دو مزید کمپنیوں کو لے کر آ رہے ہیں۔ چین قدرتی پتھر کی بڑی عالمی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ ہم اپنی برآمدات میں اضافے کی بھی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ اپنے خوبصورت قدرتی پتھر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔”
روایتی طور پر قدرتی پتھروں کے دو بڑے برآمدی ملک اٹلی اور مصر سے آئے ہوئے نمائش کنندگان نے چینی منڈی کی سٹریٹجک اہمییت پر زور دیا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ڈیلیٹا مینکونی، سیلز منیجر، بونوتی ماربل، اٹلی
"ہم اٹلی سے آئے ہیں۔ ہم کئی سال بعد یہاں شیامن میں پتھروں کی نمائش دیکھنے آئے۔ ہم نے کچھ عرصہ پہلے نمائش میں حصہ بھی لیا تھا۔ اور اب ہم دوبارہ آئے ہیں تاکہ اٹلی سے لائے گئے اپنے ماربل کو فروخت کر سکیں۔ پتھروں کی تجارت کے لئے چینی منڈی بہت مضبوط ہے اور ہم اس کو مزید بہتر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): یحییٰ الدیسوکی، بورڈ ممبر، الصفویٰ، مصر
” ہم دس برس سے زائد عرصے سے اس نمائش میں شرکت کرتے چلے آ رہے ہیں۔ یہ ان بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جن میں ہم ہر سال شریک ہوتے ہیں اور جو ہمارے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ ہمارے دنیا بھر کے صارفین سے معاملات چلتے ہیں۔ چین کی منڈی میں بہت زیادہ ممکنات ہیں اور ہمیں یہاں کامیابی کا اچھا موقع نظر آتا ہے۔”
شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں سنگ مرمر کی چار روزہ نمائش
40 سے زائد ممالک کے تاجر اور عالمی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں
چین قدرتی پتھروں کی عالمی منڈی میں ابھرتا ہوا مرکز بن رہا ہے
برازیل نے رواں برس 22 کمپنیوں کے ساتھ اپنی شرکت کو بڑھایا
غیر ملکی کمپنیوں کا چین کی قدرتی پتھر کی منڈی پر مضبوط اعتماد برقرار
اٹلی اور مصر کے تاجروں نے چینی منڈی کی اہمیت کو اجاگر کیا
شیامن اسٹون فیئر عالمی صنعت کے لئے ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا
بین الاقوامی تاجروں کو چین میں برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں
غیر ملکی کمپنیوں نے چین کو اپنی ترقی کے اہم بازار کے طور پر دیکھا
چین کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے مواقع وسیع ہو گئے


