ہومتازہ ترینکراچی پورٹس کا فروغ، وفاقی حکومت کا غیر ملکی جہازوں کیلئے مراعاتی...

کراچی پورٹس کا فروغ، وفاقی حکومت کا غیر ملکی جہازوں کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کردیا جس کے تحت ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی و چارجز میں 60 فیصد تک کمی جبکہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کم از کم شرط 10فیصد سے کم کر کے 7.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ پر غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کیلئے مالیاتی مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا۔

نئی سکیم 18مارچ 2026سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی اور چارجز میں 60فیصد تک کمی جبکہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کم از کم شرط 10فیصد سے کم کر کے 7.5فیصد کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ بیس ڈسکانٹ 5فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کر دیا گیا ہے اور اضافی کارگو پر مزید 5فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ جہاز لانیوالی شپنگ لائنز کیلئے خصوصی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر بحری امور نے بتایا کہ 50 فیصد جی آر ٹی ٹرانس شپمنٹ کارگو پر 60فیصد فلیٹ رعایت مقرر کی گئی ہے، جبکہ بڑے کنٹینر جہازوں کو ویٹ چارجز میں 50 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے، ماحول دوست فیول استعمال کرنے والے جہازوں کیلئے اضافی 5فیصد رعایت بھی شامل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کراچی پورٹس کو عالمی شپنگ کیلئے کم لاگت و موثر گیٹ وے بنانے کے ہدف کے تحت کئے گئے ہیں تاکہ ملکی و غیر ملکی جہاز رانی میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں