صدر آصف زرداری نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی۔
ایوان صدر سے جاری اعلامئے کے مطابق منظور کئے گئے قانون سازی کے اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل2026، اخباری ملازمین (شرائط ملازمت ترمیمی)بل 2026، زکوة و عشر (ترمیمی)بل 2026ء، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی)بل 2026ء، پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل2026ء شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی)بل 2026ئ، نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی)بل2026ء، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026ء اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026ء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026ء کے موقع پر سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے جبکہ بلوچستان کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری، پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔


