ہومپاکستانچاند رات، مریم نواز کی پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف...

چاند رات، مریم نواز کی پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے احکامات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چاند رات کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلی نے چاند بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے، خواتین، بچوں کو ہراسانی سے بچانے کیلئے ویمن پولیس سکواڈ کا خصوصی گشت یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہراسانی واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلی نے بس سٹینڈز، ویگن اڈوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، علاوہ ازیں مریم نواز نے بازاروں اور مارکیٹوں کی نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کے استعمال اور رات کے وقت نائٹ ویژن دوربینوں سے مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

وزیراعلی نے سڑکوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

وزیراعلی نے اے ٹی ایمز اور بینکوں کے اطراف سکیورٹی اور گشت بڑھانے ،پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں بارے شفافیت یقینی بنانے کیلئے گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر مقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس و ٹرانسپورٹ حکام کو بس سٹینڈز اور ویگن اڈوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں