ہومپاکستاننوجوانوں کو مارکیٹ ضروریات کے مطابق ہنر و روزگار فراہمی ترجیح ہے،...

نوجوانوں کو مارکیٹ ضروریات کے مطابق ہنر و روزگار فراہمی ترجیح ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نوجوانوں کو مارکیٹ ضروریات کے مطابق ہنر و روزگار فراہمی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، اس کے واضح نتائج نظر آنے چاہئیں۔

جمعرات کو وزیراعلی کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا )کا اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کی فلاح و ترقی کیلئے جاری پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے نوجوانوں کو مارکیٹ ضروریات کے مطابق ہنر اور روزگار فراہم کرنے کو ترجیح قرار دیا اور سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن پروگرام پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹیوٹا کے تحت جاری اقدامات دور رس نتائج کے حامل ہیں، ان پر ٹھوس حکمت عملی کیساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلی نے رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر عید کے فوری بعد تفصیلی اجلاس طلب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت 42ہزار نوجوانوں کو اوسطا 73ہزار روپے فی کس سٹارٹ اپ گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری منصوبے شروع کر سکیں اور معیشت میں حصہ ڈال سکیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، اس کے واضح نتائج نظر آنے چاہئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں