ہومتازہ ترینملٹی نیشنل کمپنیوں نے شنگھائی کو عالمی سرمایہ کاری کے لئے سازگار...

ملٹی نیشنل کمپنیوں نے شنگھائی کو عالمی سرمایہ کاری کے لئے سازگار مقام قرار دے دیا

سال 2026 کی شنگھائی گلوبل انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس ہفتے کے روز منعقد ہوئی جس میں شنگھائی کو عالمی سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے صفِ اول کے مراکز میں سب سے زیادہ پُرکشش حیثیت کا حامل قرار دیا گیا۔

ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اس موقع پر شنگھائی کے سازگار کاروباری ماحول کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چین میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارٹن فشر، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، زائس گریٹر چائنہ

"ہم نے حال ہی میں شنگھائی کے علاقے وائیگیاؤچاؤ میں اپنے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔یہاں گریٹر چائنہ کے لئے زائس ہیڈکوارٹرز قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ چین میں ہماری اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ تاحال چین میں ہماری کارکردگی بہت ہی اچھی رہی ہے۔ اس لئے ہم پراعتماد ہیں کہ ہم چین کے ساتھ مل کر کامیابی اور ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جورس وان لیوون، چیف ریونیو آفیسر، لوکا نٹ

"میں شنگھائی کو ایک اچھے مالیاتی مرکز کے طور پر دیکھتا ہوں اور اور بطور کمپنی ہمارے لئے یہ بہت اہم ہے۔ یہ خطے کی اقتصادی نمو کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ہمیں پختہ یقین ہے کہ شنگھائی کےسرمایہ کاری کے مرکز میں یہ ایک پیشہ ورانہ ڈھانچہ ہے۔ ہم چین کی منڈی کو اپنی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شمار کرتے ہیں۔ہم نے کوئی دس برس پہلے یہاں سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ ہمارے لئے ایک اہم سٹریٹجک منڈی بھی ہے۔یہاں شنگھائی سے ہم بیجنگ سمیت مین لینڈ تک اپنا دائرہ بڑھائیں گے تاکہ ترقی کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا سکے۔ ہمیں اس خطے میں مزید سرمایہ کاری اور اپنے صارفین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے چین پر پورا اعتماد ہے۔”

شنگھائی میں سال 2025 کے دوران 6300 سے زائد غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو 6.8 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔

سال 2025 کے اختتام تک شنگھائی میں 1076 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹر اور 636 غیر ملکی تحقیق و ترقی کے مراکز قائم ہو چکے ہیں۔

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شنگھائی گلوبل انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس ہفتے کے روز منعقد ہوئی

ملٹی نیشنل کمپنیوں نے شنگھائی کے سازگار کاروباری ماحول کو سراہا

شرکا نے شنگھائی کو عالمی سرمایہ کاری کا پُرکشش ترین مرکز قرار دیا

زائس گریٹر چائنہ کے سی ای او نے وائیگیاؤچاؤ منصوبہ اجاگر کیا

ہم چین کے ساتھ مل کر کامیابی اور ترقی حاصل کرسکتے ہیں

جورس وان لیوون کا مزید سرمایہ کاری کے لئے چین پر اعتماد کا اظہار

شنگھائی میں گزشتہ برس 6300 سے زائد غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

1076 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹر شنگھائی میں قائم ہیں

ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کا عزم

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں