ہومانٹرٹینمنٹہالی ووڈ اداکار وال کلمر موت کے ایک سال بعد نئی فلم...

ہالی ووڈ اداکار وال کلمر موت کے ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئینگے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وال کلمر موت کے تقریباً ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئینگے جہاں جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے انکی شکل، آواز اور انداز کو دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وال کلمر اپریل 2025 میں نمونیا کے باعث جان سے چلے گئے تھے، فلم ایز ڈیپ ایز دی گریومیں کاسٹ کئے گئے تھے مگر بیماری کے باعث وہ اپنی شوٹنگ مکمل نہیں کر سکے تھے۔

فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر کوئرٹے وورہیز نے بتایا کہ اداکار کو تبدیل کرنے کے بجائے جدید جنریٹو اے آئی کی مدد سے انکا کردار مکمل کیا گیا جس کیلئے انکے خاندان اور سٹیٹ کی باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی۔

ڈائریکٹر کے مطابق یہ کردار خاص طور پر وال کلمر کیلئے لکھا گیا تھا جو ایک کیتھولک پادری اور نیٹو امریکن روحانی شخصیت فادر فنٹن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود بجٹ اور دوبارہ شوٹنگ ممکن نہ ہونے کے باعث ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور اس فیصلے میں کلمر کے اہل خانہ کی مکمل حمایت شامل تھی۔

وال کلمر کی بیٹی مرسیڈیز کلمر نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد نئی ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مثبت انداز میں دیکھتے تھے اور کہانی سنانے کے نئے طریقوں کو اپنانے کے حامی تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں