پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کیساتھ نہایت دوستانہ انداز میں گفتگو کر رہی ہیں۔
دورانِ بات چیت مداح نے نہ صرف اداکارہ بلکہ انکے والدین کی خیریت دریافت کی بلکہ رمضان کے روزوں سے متعلق بھی سوال کیا۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انکے روزے اچھے گزر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ وہ اپنے کام میں بھی مصروف ہیں، مداح نے انکے ایک نجی ٹی وی ڈرامے میری زندگی ہے تو کی تعریف کی اور پھر ذاتی نوعیت کا سوال کرتے ہوئے ان سے شادی کے بارے میں پوچھ لیا جس پر ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی انکی شادی نہیں ہوئی آپ میرے لئے دعا کریں، جس پر خاتون نے اداکارہ کیلئے اچھے نصیب اور جلد شادی کی دعا بھی کی، یہ مختصر مگر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے سادہ اور خوش اخلاق رویہ کو سراہ رہے ہیں۔


