ہومپاکستانمریم نواز کے بدلتے پنجاب کی نئی مثالیں اصل تبدیلی و انقلاب...

مریم نواز کے بدلتے پنجاب کی نئی مثالیں اصل تبدیلی و انقلاب ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکیج تقسیم کر دیا، مریم نواز کے بدلتے پنجاب کی نئی مثالوں کا قائم ہونا اصل تبدیلی اور انقلاب ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ پنجاب حکومت کامیابی سے رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی، امدادی کارڈ کی تقسیم، دسترخوان و سہولت بازار کے تینوں اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں مستحق افراد کو دہلیز پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے، کسی بھی سفید پوش و مستحق شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا گیا، اربوں روپے کے رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے سر انجام پایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں نے مریم کے دسترخوانوں سے روزے افطار کئے یہ ہے مریم نواز کا بدلتا پنجاب جس کی آج الحمدللہ نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے وزراء و افسران کو عوام کی خدمت کرنا سکھائی ہے، پہلی حکومتوں کو عوام ڈھونڈتے تھے اب حکومت اور حکومتی وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں یہی اصل تبدیلی اور انقلاب ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں