پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11کیلئے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سے جزوی این او سی جاری کئے گئے، پی ایس ایل کی وجہ سے مستفیض الرحمان کو نیوزی لینڈ کیساتھ ٹی 20سیریز سے چھٹی مل گئی، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش میں 17، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی 20 میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سیشروع ہوگا۔
مستفیض الرحمان، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے۔
بنگلہ دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلہ دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این او سی جاری کئے ہیں، کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کیلئے بڑی اہم ہے۔
بورڈ آفیشل کے مطابق فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمان کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے، انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
تنزید حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری ہوئے ہیں، پرویز حسین کو 21 اپریل تک پی ایس ایل کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔


