ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، نیب ریمانڈ مدت میں توسیع کیخلاف درخواست، فریقین کو...

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب ریمانڈ مدت میں توسیع کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ریمانڈ کی مدت میں توسیع آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے نیب ریمانڈ کی مدت 14دن سے بڑھا کر 40دن کرنے کے آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ریمانڈ میں توسیع کا آرڈیننس آئین و بنیادی حقوق کے منافی، بدنیتی پر مبنی ہے جو ایک مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانے کیلئے لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 9اور 10-Aکی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے، اقدام سپریم کورٹ کے طے شدہ قانونی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

استدعا ہے حالیہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں