ہومپاکستانجدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت و آئی ٹی سیکٹر میں سنگ...

جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت و آئی ٹی سیکٹر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگئی ہے جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے ہیں اور سروسز کا آج سے ہی مرحلہ وار آغاز ہو جائیگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان 5جی سپیکٹرم لائسنس پر دستخط ہو گئے ہیں، لائسنس کے اجرا کے بعد تینوں کمپنیاں ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز کا آغاز کر سکیں گی جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔

لائسنس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 5 جی سپیکٹرم لائسنس کی انتہائی شفاف انداز میں نیلامی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ درپیش قانونی چیلنجز کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، زونگ اور دیگر شراکت دار ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون کو سراہتے ہیں، نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر آئی ٹی شعبے میں ملک کا نام روش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد، اہم جھلک یہ جدید ٹیکنالوجی ہے، ملک کے طول وعرض میں ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بڑی ٹیلی کام کمپنیاں مرحلہ وار سروس شروع کر رہی ہیں، زونگ اور جاز آج سے ہی 5 جی سروسز کا آغاز کر دیں گی، جبکہ یوفون چند روز بعد اس سروس کو متعارف کرائیگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے بھی رابطے میں ہیں اور صارفین کو جلد ہی اپنے موبائل فونز پر سافٹ ویئر اپڈیٹ کے پیغامات موصول ہونگے تاکہ وہ 5 جی سروس سے استفادہ کر سکیں۔

ابتدائی مرحلے میں 5 جی سروسز ملک کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کے اہم مقامات پر فراہم کی جائیں گی۔

ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے ڈیجیٹل سروسز، کاروبار اور آن لائن معیشت کو فروغ ملے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں