ہومانٹرنیشنلتوانائی فراہمی کی سلامتی کو مزید فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری،...

توانائی فراہمی کی سلامتی کو مزید فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری، فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امیر قطر اور امریکی صدر ٹرمپ سے ایران اور قطر میں گیس تنصیبات پر حملوں پر بات کی ہے، شہری ڈھانچے پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، شہری آبادی اور انکی بنیادی ضروریات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ توانائی فراہمی کی سلامتی کو مزید فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں