سعودی دارالحکومت ریاض میں آئل تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایران نے ڈرون اور میزائل حملہ کر دیا ہے جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس ایران نے درجنوں ڈرونز کے ذریعے ریاض کو نشانہ بنایا تاہم سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی بروقت تباہ کر دیا گیا ہے جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر کی سٹریٹجک آئل ریفائنریز بھی اس کے نشانے پر ہیں اور اگر خطے کے ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیا تو حملوں کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔


