ہومانٹرنیشنلسعودی عرب، قطر کا پاکستان کی جانب سے عید پر آپریشن غضب...

سعودی عرب، قطر کا پاکستان کی جانب سے عید پر آپریشن غضب للحق روکنے کا خیرمقدم

سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کی جانب سے عید الفطر پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق روکنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے عارضی جنگ بندی کو امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکیے کی اپیلوں پر جنگ بندی خوش آئند ہے، سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔

قطر نے بھی عید الفطر کے موقع پرجنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتر بنانے کی مثبت پیش رفت ہے، عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں