جمعہ کے روز ساتویں چینی سپیلنگ بی مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ابتدائی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 100 سے زائد طلبہ نے منڈارین زبان میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
یہ تقریب یونائیٹڈ اسٹیٹس انٹرنیشنل یونیورسٹی افریقہ (یو ایس آئی یو اے) نیروبی کے مضافات میں واقع ایک نجی یونیورسٹی نے منعقد کی جس میں تقریریں، گروپ مباحثے اور لکھائی کے مقابلے شامل تھے۔
یو ایس آئی یو اے کی منڈارین استاد وانجیکو مبوگوا نے کہا کہ پہلا چینی سپیلنگ بی مقابلہ سال 2020 میں منعقد ہوا۔ تب سے یہ مقابلہ مقامی نوجوانوں میں منڈارین زبان کی تعلیم کو فروغ دینے اور چینی ثقافت کے بارے میں ان کی دلچسپی اور قدر بڑھانے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وانجیکو مبوگوا، منڈارن ٹیچر، یو ایس آئی یو۔اے
"اس بار سپیلنگ بی پچھلی مرتبہ کے مقابلے میں کہیں بہتر رہا۔ ہم نے چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھا ہے۔ کیونکہ اگر غور کریں تو گزشتہ برس چینی زبان کو پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں باقاعدہ تعلیمی راستے کے طور پر شامل کیا گیا۔ اسی وجہ سے اس زبان کی طرف دلچسپی بڑھی ہے۔
میرا خیال ہے کہ اس کی بڑی وجہ یہی ہے کیونکہ پہلے اسے صرف ایک کلب کی سرگرمی سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ باقاعدہ تعلیمی راستہ بن چکا ہے۔اسی لئے شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس مقابلے میں تقریباً 150 شرکاء نے حصہ لیا۔”
ڈسکوری چائنیز کلچرل ٹریننگ سینٹر کی منیجنگ ڈائریکٹر فیتھ وانجیکو مووریا نے کہا کہ چینی سپیلنگ بی مقابلے کے ساتویں ایڈیشن نے مقامی نوجوانوں میں منڈارین بولنے اور لکھنے کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں نئی مثال قائم کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فیتھ وانجیکو مووریا، مینجنگ ڈائریکٹر، ڈسکوری چائنیز کلچرل ٹریننگ سینٹر
"پہلے ہونے والے سپیلنگ بی مقابلوں میں بہت سے طلبہ کو چینی حروف لکھنے اور انہیں پہچاننے میں مشکلات پیش آتی تھیں لیکن اس مرتبہ شاید نصاب میں تبدیلی کی وجہ سے یہ واضح نظر آتا ہے کہ اساتذہ واقعی طلبہ کو چینی حروف لکھنا اور ان کی پہچان سکھا رہے ہیں۔”
مووریا نے کہا کہ کینیا میں چینی زبان کی تعلیم کا مستقبل روشن ہے کیونکہ یہ مقامی نوجوانوں کے لئے وظائف، روزگار اور کاروبار سمیت متعدد مواقع کے دروازے کھول رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): امانڈا وانگاری، منڈارن اسٹوڈنٹ، یو ایس آئی یو۔اے
"بنیادی طور پر یہ ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے۔ چونکہ میں چینی ڈرامے دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ چینی ثقافت کو مکمل طور پر سیکھنے کی جانب ایک قدم ہے۔”
نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کینیا کی یونیورسٹی میں ساتویں چینی سپیلنگ بی مقابلے کا انعقاد
ابتدائی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی
مقابلے کا مقصد منڈارین زبان کی مہارت اور چینی ثقافت کو فروغ دینا تھا
تقریب یونائیٹڈ اسٹیٹس انٹرنیشنل یونیورسٹی افریقہ نیروبی میں ہوئی
تقریریں، گروپ مباحثے اور لکھائی کے مقابلے اس ایونٹ کا حصہ تھے
وانجیکو مبوگوا کے مطابق منڈارن زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا
فیتھ مووریا نے نوجوانوں میں چینی زبان سیکھنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا
چینی زبان کی تعلیم نوجوانوں کو وظائف، روزگار اور کاروبار کے مواقع دے گی
امانڈا وانگاری کے مطابق یہ مقابلہ ثقافتوں کے درمیان پل کا کام کرتا ہے


