ہومتازہ ترینقومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا قانون طویل المدتی اقتصادی ترقی کو فروغ...

قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا قانون طویل المدتی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، چینی عہدیدار

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کمیشن برائے قومی ترقی اور اصلاحات (این ڈی آر سی) کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے حال ہی میں قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کے متعلق منظور کیا جانے والا قانون ترقیاتی بنیادوں کو مضبوط بنانے، پختہ توقعات کو یقینی بنانے اور ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے لئے طویل المدتی فوائد فراہم کرنے میں قانون کی حکمرانی کے کردار کو بہتر طور پر بروئے کار لائے گا۔

چین کی اعلیٰ مقننہ نے رواں ماہ کے اوائل میں قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا قانون منظور کیا تھا۔

این ڈی آر سی کے عہدیدار نے کہا کہ اس قانون کے نفاذ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور عملدرآمد کے کامیاب تجربات کو قانونی ضوابط میں ڈھالنا اور ادارہ جاتی قوتوں کو مسلسل ترقیاتی فوائد میں تبدیل کرنا ہے۔

6 ابواب پر مشتمل یہ قانون قومی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری، جائزے اور منظوری کے ساتھ ان کے نفاذ کی نگرانی کے متعلق ضوابط وضع کرتا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ قانون میں منصوبوں کے نفاذ کے لئے مکمل دورانیے کی نگرانی اور جانچ کا نظام بھی واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس کے مطابق نگرانی کے تقاضے بھی وضع کئے گئے ہیں، جو قومی ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کو مزید موثر بنانے میں مدد دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں