ہومتازہ ترینیوننان میں بین الاقوامی میراتھن ریس ثقافتی رابطوں کے فروغ کا ذریعہ...

یوننان میں بین الاقوامی میراتھن ریس ثقافتی رابطوں کے فروغ کا ذریعہ بن گئی

گزشتہ اتوار کے روز چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کی لوپنگ کاؤنٹی میں میراتھن ریس منعقد کی گئی۔

تھائی لینڈ، سلووینیا اور سنگاپور سمیت دنیا کے آٹھ ممالک اور خطوں سے 20 سے زائد بین الاقوامی رنرز نے دوڑ میں حصہ لیا۔

اس ایونٹ نے کھیلوں اور سیاحت کا خوبصورت امتزاج پیش کیا اور شرکا کو یوننان میں بہار کے نظاروں اور ثقافتی حسن کے منفرد تجربے سے لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایوا پیواک، سلووینین رنر

” یہ پہلا موقع ہے کہ میں اس دوڑ میں حصہ لے رہی ہوں اور میں اس کے انتظامات سے واقعی بہت متاثر ہوئی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے۔ میں دوبارہ بھی یہاں آؤں گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): چونلاکارن وائسسرتانا، تھائی رنر

” میں بہت زیادہ پُرجوش ہوں۔ ہر ایک نے یہاں خوب لطف اٹھایا اور میری بھی یہاں نہایت خوشگوار یادیں ہیں۔”

تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی سے بھی ایک وفد نے تقریب میں شرکت کی تاکہ تعاون کے مزید امکانات تلاش کئے جا سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (تھائی): پیچائی لرٹپونگادیسورن، چیف ایگزیکٹو، چیانگ مائی صوبائی انتظامی تنظیم

"دو روزہ دورے کے بعد میں نے لوپنگ میراتھون کو وسعت اور شمولیت کے لحاظ سے چیانگ مائی دوڑ سے زیادہ بڑی پایا۔ہمیں اس تجربے سے کچھ سیکھنے اور اپنے میراتھن ایونٹس کو مزید بہتر بنانے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ اس سے چیانگ مائی، چوجنگ اور لوپنگ کے درمیان ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تبادلوں کو بھی فروغ ملے گا۔”

کونمنگ، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کی لوپنگ کاؤنٹی میں میراتھن ریس کا انعقاد

دنیا کے آٹھ ممالک اور خطوں سے 20 سے زائد بین الاقوامی رنرز نے حصہ لیا

شرکا نے یوننان کے ثقافتی حسن کا منفرد تجربہ بھی کیا

سلووینین رنر ایوا پیواک نے ایونٹ کے شاندار انتظامات کو سراہا

تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی سے بھی ایک وفد تقریب میں شریک ہوا

پیچائی لرٹپونگادیسورن نے لوپنگ میراتھون کو چیانگ مائی سے بڑا ایونٹ قرار دیا

چیانگ مائی، چوجنگ اور لوپنگ کے درمیان ثقافتی وسیاحتی تبادلوں کو فروغ ملے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں