ہومانٹرٹینمنٹاسلام آباد ہائیکورٹ، رجب بٹ، ندیم نانی والا کے نام سفری پابندی...

اسلام آباد ہائیکورٹ، رجب بٹ، ندیم نانی والا کے نام سفری پابندی فہرست سے نکالے نہ جا سکے، سماعت 26 مارچ تک ملتوی

ٹک ٹاکر و یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکلا بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اوراحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سرکار کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔

وکیل قدیر جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ سفری پابندی کی وجہ سے ویزے ختم ہورہے ہیں جس پر فاضل جج نے پوچھا کہ ویزے کب ختم ہو رہے ہیں؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایک کا مارچ میں ہی ختم ہوجائے گا اور دوسرے کا بعد میں ہوگا۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جواب جمع کیوں نہیں کرایا جس پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، جواب جمع کرادیں گے۔جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ ویزے ختم ہونے کا مسئلہ ہے، عید کے فوری بعد سماعت کریں گے۔

بعد ازاں کیس کی سماعت 26مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں