ہومپاکستانثنا یوسف قتل کیس، مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان ریکارڈ...

ثنا یوسف قتل کیس، مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا، سماعت ملتوی

ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بدھ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ثنا یوسف قتل کیس پر سماعت ہوئی۔

مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اہلیہ، بیٹے اور اپنی بیٹی ثناء یوسف کیساتھ سیکٹر جی 13میں رہائش پذیر تھا، میری بیٹی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وقوعے کے دن میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا تھا، شام کو مجھے میری اہلیہ نے فون پر بتایا کہ نامعلوم شخص نے بیٹی کو گولی مار دی ہے، بیٹی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے بتایا کہ میری بیٹی کی موت ہو چکی ہے۔

ثنا کے والد نے کہا کہ بیٹی کی ڈیڈ باڈی پمز منتقل کی گئی جس کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا، بیٹی کے موبائل فون پولیس کے حوالے کئے، پولیس نے جائے وقوع کی بھی رپورٹ بنائی۔

بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں