ایران کیخلاف جاری جنگ کے دوران اتحادی ممالک کی جانب سے مدد کی درخواستیں مسترد ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید برہم نظر آرہے ہیں اور وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، ایک طاقتور ملک ہونے کے ناطے امریکا اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اسوقت ایک بڑی غلطی کر رہا ہے اور اسے اس صورتحال میں امریکا کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے آبنائے ہرمز سے متعلق کسی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میکرون جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔
ٹرمپ نے جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک امریکا کے موقف سے متفق تھے لیکن مشکل وقت میں انہوں نے عملی مدد فراہم نہیں کی۔


