ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، فرانسیسی...

آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنے بیان میں میکرون نے کہا کہ فرانس اس تنازع کا فریق نہیں ہے اسلئے موجودہ حالات میں کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ فرانس ایک ایسے بین الاقوامی اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی کم ہونے کے بعد خطے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔

اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم کئیر سٹارمر بھی واضح کر چکے ہیں کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں